بھارت و پاکستان کشیدگی ختم کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں – اقوام متحدہ

124

اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگتریس کے ترجمان نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ پاک بھارت صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔ انہوں نے تناؤ کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

تاہم یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اب تک کوئی براہ راست گفتگو نہیں کی۔