بھارت نے پاکستان کیلئے جان بچانے والی دواؤں کے خام مال کی فراہمی روک دی

174

ہندوستان نے  پاکستان کیلئے جان بچانے والی دواؤں کے خام مال کی فراہمی روک دی، پاکستان میں دواؤں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پانی کی بندش اور ٹماٹر کی برآمد روکنے کے بعد بھارتی حکومت نے اپنی فارما کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ جان بچانے والی دواؤں کا خام مال پاکستان کو فراہم نہ کیا جائے۔

فارموسوٹیکل مینو فیکچررز کے مطابق بھارت کے کئی ایجنٹ اور سپلائرز نے بھارتی حکومت کی پاکستان کو کیمیکلز برآمد نہ کرنے کی ہدایت پر خام مال کی فراہمی سے انکار کردیا، اس اقدام سے پاکستان میں 10 دن میں دواؤں کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ادویات میں استعمال ہونیوالا 40 سے 50 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت نے پاکستان کو ریبیز فری ویکسین کی سپلائی بند کر رکھی ہے۔