بلوچستان میں 20 لاکھ بچوں کا اسکولوں سے باہر ہونا انتہائی خطرناک ہے – بی ایس او پجار

105

بلوچستان میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے زیادہ سے زیادہ بچے اور بچیوں کو سکول میں داخلہ دینے کی کوشش کرینگے- بی ایس او پجار

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں بلوچستان میں 20لاکھ سے زیادہ بچے اور بچیوں کے اسکلولوں سے باہر ہونے کو بلوچستان کے روشن تعلیم مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس او پجار بلوچستان کے مستقبل کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ معاشرہ کے قیام کو اپنا فرض الولین سمجھتا ہے بلوچستان میں بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کر کے زیادہ سے زیادہ بچے اور بچیوں کو سکول میں داخلہ دینے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے اب بلوچستان کے تمام عوام سول سوسائٹی اور والدین سے اپیل ہے کہ وہ بلوچستان کے عظیم قومی مفاد اور مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء کو زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخلہ دینے کی کوشش میں عملی کردار دا کریں اور اپنا قومی وطنی اور معاشرتی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ پسماندگی بد حالی اور عدم ترقی یافتہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ تعلیم سے دوری اور جہالت میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اب ہم اپنے روشن مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے آج سے اپنے ذمہ داریوں کو نبھانا شروع کر یں اور اپنے بچے بچیوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ بی ایس او پجار مرکزی چیئرمین حمید کی ہدایت کے مطابق سارے زون اپنے اپنے علاقوں میں داخلہ مہم کے سلسلے میں بھر پور مہم چلائیں تا کہ کوئی بچہ اسکول سے دور نہ ہو۔