بلوچستان مند و دشت میں فورسز پر حملے

107

مند اور دشت کے علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کا فورسز پر حملے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف علاقوں مند اور دشت میں نامعلوم مسلح افراد کا فورسز پر حملے کئے ۔

مسلح افراد نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں گواک کے مقام پر قائم فورسز کے چیک پر پوسٹ حملہ کر دیا۔

گواک میں ہونے والے حملے کے بعد نامعلوم مسلح حملہ آوروں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے ایک اور علاقے دشت میں نوخین راہ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سرکاری ذرائع نے حملوں کے حوالے سے ابتک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا دشت سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

فوجی آپریشن دشت کے علاقے مزن بند میں کی جارہی ہے جس میں زمینی فورسز حصہ لے رہی ہے جنہیں دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

آپریشن میں نقصانات کے حوالے سے معلومات تک تاحال رسائی نہیں ہوسکی ہے۔