آواران حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

140

حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران پیراندر زرانکولی میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روزسرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر زرانکولی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور دوکو زخمی کیئے۔

ترجمان نے کہا اس سے پہلے سرمچاروں نے زرانکولی کے قرب و جوار میں کئی مورچوں کو جلا کر ختم کردیا جبکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔