اوستہ محمد: غیرت کے نام پر خاتون قتل

140

شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے بیوی کو قتل کردیا 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد لیویز تھانہ جھل مگسی گوٹھ زرین آباد نزد کوٹ مگسی میں گزشتہ شب دیدار مگسی نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کوقتل کردیا-

زرائع کے مطابق مسماۃ (ز) کو اسکے شوہر دیدار مگسی نے کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا

اطلاع ملتے ہیں لیویز پولیس جھل مگسی جائے وقوع پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کر کے نعش ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزم کی تلا ش شروع کردی-

یاد رہے اس سے قبل بھی ان علاقوں میں کئی واقعات پیش آئے ہیں جہاں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے تاہم ملزم گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے