افغانستان : کندھار و ہلمند میں بم دھماکوں سے 4 اہم حکومتی عہدیدار ہلاک

341

دھماکہ کندھار کے ضلع ارغنداب میں ایک باغ کے اندر ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع ارغنداب میں واقع ایک باغ میں ہونے والے بم دھماکے سے تین اہم حکومتی شخصیات جانبحق ہوئیں ۔

ضلع ارغنداب کے گل کلاچی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں جانبحق ہونے والے معروف کماندان حاجی زمری، سمیت کماندان ملا گل اور الکوزئی قبیلے کے سربراہ حاجی شاہ ولی اور ان کے ہمراہ ایک اور شخص شامل ہے ۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ نے سیکیورٹی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ خدشہ ہے کہ بارودی سرنگ باغ کے اندر ہی چھپایا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ کندھار افغان طالبان کا اہم مرکز تھا لیکن طاقتور پولیس سربراہ حاجی رازق نے پورے صوبے میں ان کی طاقت کو کافی حد تک کمزور کردیا لیکن حالیہ دنوں میں جنرل رازق کے مارے جانے کے بعد طالبان نے ایک دفعہ پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے ۔

دریں اثناء دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک مقناطیسی بم دھماکے میں طالبان سے الگ ہونے والا دھڑا ملا رسول گروپ کا اہم کمانڈر حاجی قدرت العمروف حاجی اکا مارا گیا اور گاڑی میں سوار دیگر افراد زخمی ہوئیں ۔