افغانستان: کندھار میں مقناطیسی بم دھماکے میں انتخابی امیدوار جانبحق

262

افغانستان میں اس سے قبل بھی  متعدد قومی رہنما و سرکاری عہدیدار مقناطیسی بم دھماکوں میں مارے گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے ارسال کردہ رپورٹ کے  افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں ہونے والے مقناطیسی بم دھماکے میں اولسی جرگے کےلئے امیداوار جانبحق ہوگئے ۔

دھماکہ خیر مواد اولسی جرگے کے امیدوار اسد اللہ ماشوری کے گاڑی سے چسپاں کردی گئی تھی جو کہ شہر کے مصروف ترین شاہراہ پہ دھماکے سے پھٹ گئے ۔

طالبان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی  نے اسد اللہ ماشوری پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔