آواران: بارودی سرنگ دھماکے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

131

فورسز اہلکاروں کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا- گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آوران میں فورسز کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز چار بجے آواران کے علاقے کنیرہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک کیئے۔

ترجمان نے کہا کہ بارودی سرنگ سرمچاروں نے ایک فوجی مورچے میں نصب کی تھی جسے فورسز اہلکار قافلوں کی سیکورٹی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

گہرام بلوچ مزید کہا ہے کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔