یوکے پارسل بم کی ذمہ داری آئی آر اے نے قبول کرلی

56

آئرش ریپبلکن آرمی نے گذشتہ ہفتے برطانیہ کے مختلف مقامات سے ملنے والے پارسل بموں کی ذمہداری قبول کرلی ہے

دی بلوچستان پوسٹ لندن نمائندے کے مطابق گذشتہ ہفتے لندن کے تین مقامات اور یونیورسٹی آف گلاسگو سے برآمد ہونے والے پارسل بموں کی ذمہ داری برطانیہ میں کالعدم قرار دیئے جانے والے مسلح تنظیم آئی آر اے نے قبول کرلی ہے۔

اسکاٹ لینڈ پولیس اور لندن میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ذمہ داری ایک تسلیمشدہ کوڈورڈ کے ذریعہ شمالی آئر لینڈ کے ذرائع ابلاغ کو موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے شمالی آئرلینڈ میں گذشتہ تیس سالوں سے پر تشدد واقعات میں اسی تنظیم کو ذمہ دار ٹہرایا جاتا رہا ہے، جو شمالی آئرلینڈ کو برطانوی حکومت سے آزاد کرنے کی جد وجہد کر رہا ہے۔