کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

37

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں سبی، جعفر اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز سبی کے شمال مغرب میں 43 کلو میٹر دور تھاگہرائی 16 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث سبی اور جعفر آباد میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید تھے۔