ڈیرہ بگٹی : فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

83

ڈیرہ بگٹی میں فورسز کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بناکر 4 اہلکار ہلاک کیئے – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں پیسغانی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانا بنایا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

میران بلوچ نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔