پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان بازیاب

83

دو سال قبل نوجوان کی بازیابی کی تصدیق اہلخانہ نے بھی کی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کا رہائشی نوجوان صابر ولد حاجی فضل کریم جسے 16 نومبر 2017 کو فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاتھا بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

صابر ولد حاجی فضل کریم کی بازیابی کی تصدیق اس کے اہلخانہ نے بھی کی ۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے دو درجن کے قریب لاپتہ شخص بازیاب ہوگئے لیکن دوسری مختلف علاقوں سے سینکڑوں نوجوان و بزرگ  فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔