پانچ سال سے لاپتہ 2 افراد بازیاب

92

بازیاب ہونے والوں میں ایک کا تعلق کراچی جبکہ دوسرے کا تعلق آواران سے ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران اور سندھ کے شہر کراچی سے پانچ سال سات ماہ قبل لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

بازیاب ہونے والوں میں عبدالکریم بلوچ  ولد فقیر داد سکنہ کراچی ملیر  اور انور جان بلوچ ولد محمد سکنہ آواران شامل ہیں ۔

دوسری جانب دونوں نوجوانوں کی  بازیابی کی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے خاندانی زرائع سے تصدیق  کرتے ہوئے ان سب کرداروں کا شکریہ ادا کیا جنکی کوششوں کی بدولت لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے مزید کہا ان دونوں لاپتہ افراد کا کیس صوبائی حکومت کو فراہم کردی گئی تھی ۔

بیان میں وزیر اعلیٰ جام کمال اور وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کریں گے ۔