نیدر لینڈ : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی

37

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی جانب سے فائرنگ اتنی تواتر سے کی گئی کہ امداد کیلئے آنے والے افراد بھی زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیدر لینڈز کے شہر یوتریخت میں مسلح  حملہ آور کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔ ڈچ پولیس کے مطابق حملہ ممکنہ طور یہ واقعہ دہشت گردی ہو۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے یوتریخت میں ٹرام پر مسلح شخص نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ٹرام میں موجود مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ٹرام میں سوار مسافروں پر تواتر سے فائرنگ کی۔

ڈچ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے، حملے کی وجہ سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کی جانب سے فائرنگ اتنی تواتر سے کی گئی کہ امداد کیلئے آنے والے افراد بھی زخمی ہوگئے۔ خاتون کو گولی لگتے دیکھا، تاہم فائرنگ کی وجہ سے انہیں طبی امداد نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی یونٹ موقع پر پہنچ گئی ہے، جب کہ علاقے میں ہیلی کاپٹر بھی محو پرواز ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام  نے 2 مساجد میں فائرنگ کرکے 50 افراد کو مار دیا  تھا۔