بلوچستان: واشک سے مزید 3 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

66

گذشتہ روز بھی فورسز نے چھاپہ مار کر شنگر سے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے واشک کے علاقے شنگر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر مزید تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ظہور ولد صدیق ، فاضل ولد محمد اور غلام نبی ولد مولا بخش کے نام سے ہوئی ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی فورسز نے واشک کے علاقے شنگر سے دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔