بلوچستان : لاپتہ نوجوان بازیاب، جبکہ 2 مزید لاپتہ

85

کیچ اور آواران سے مزید دو افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں فورسز اور خفیہ اداروں  کے ہاتھوں  لاپتہ ہونے والا ایک نوجوان  بازیاب ہوگیا جبکہ دوسری جانب دو  مزید نوجوان لاپتہ بھی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی  فورسز نے ڈی بلوچ چیک پوسٹ پر احسان ولد ڈاکٹر شوکت کو تمپ سے تربت جاتے ہوئے گاڑی سے اُتار کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہے ۔

دوسری جانب  آواران کے علاقے پیراندر بازار میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر شریف ولد فضل نامی نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دریں اثناء کوئٹہ سے  تین سال آٹھ ماہ  قبل لاپتہ والا نوجوان ایاز قمبرانی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔

واضح رہے کہ آج ہی کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 4 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری  جانب مزید افراد گرفتارہوکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا کردیئے گئے ہیں۔

 لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان میں جاری گمشدگیوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے ۔