افغانستان: غزنی میں فضائی بمباری سے30 شدت پسند ہلاک

47

افغان فضائیہ کی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر بمباری میں 30 کے قریب شدت  پسند ہلاک ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے  مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں افغان فضائیہ نے  شدت پسند مذہبی گروپ القاعدہ کے  ٹھکانے پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب سہولت کار شدت پسندوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے۔

افغان حکام کے مطابق  فضائیہ کی ایک کارروائی میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والےتیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا تعلق کا حقانی نیٹ ورک سے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، تاہم طالبان ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے لیے افغان امن مذاکرات قطر میں جاری ہیں جس میں امریکی نمائندے خلیل زلمے اور طالبان نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات قوی ہیں، تاہم ان مذاکرات میں کابل انتظامیہ کو طالبان کی شرط پر شامل نہیں کیا گیا۔