گوادر : فورسز کے ہاتھوں 5 افراد لاپتہ

211

لاپتہ افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر 5 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گوادر مونڈی سے فورسز نے چھاپہ مار کر داد شاہ ولد ناصر اور عدنان ولد مولا بخش سکنہ دشت ھسادی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

دوسری جانب گوادر کے فقیر کالونی سے دو بھائی عبدالسلام اور اکرم ولد محمد یاسین کو لاپتہ کردیا ۔

دریں اثناء گوادر ہی کے فقیر کالونی سے فورسز نے عمران ولد رحیم بخش سکنہ دشت ڈڈھے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند ہفتوں سے فورسز کے ہاتھوں درجنوں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔