ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکے میں بچہ زخمی

122

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ میں شمسر روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی زد میں آکر ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایک مہینے میں یہ بارودی سرنگ کا چوتھا دھماکہ ہے جس میں اب تک ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوچکے ہیں۔