ڈیرہ بگٹی :بارودی سرنگ دھماکہ، 3 افراد زخمی

117

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر لیویز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے شمشیر روڈ پر بارودی سرنگ کے زد میں آکر موٹرسائیکل سوار لیویز اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے –

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے –

یاد رہے ڈیرہ بگٹی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بلوچ مسلح تنظیمیں اکثر ایسے کاروائیوں میں سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بناتی رہی ہیں –

تاہم اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے-