ڈیرہ بگٹی : اسکول 30 سال سےچھت سے محروم

135

 ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کلی علی بخش کے سرکاری پرائمری سکول گذشتہ 30سال سے چھت سے محروم ہے ۔

 دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے  والی اطلاعات کے  مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے  تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے آئے روز بلند بانگ دعوے سننے کو ملتے تو ہیں تاہم سوئی میں واقع کلی علی بخش کی پرائمری سکول گذشتہ 30 سالوں سے عمارت اور چار دیواری سے محروم ہے جس کی وجہ سے گرمی ہو یا سردی بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کئی مرتبہ سکول کی عمارت کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا تاہم کوئی شنوئی نہیں ہوسکی۔