ڈاکٹروں اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کردی

106

صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم ڈاکٹروں کے احتجاجی کمیپ پہنچے جہاں ڈاکٹروں سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مغوی ڈاکٹر کی بحفاظت واپسی پر خوشی ہے اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نصیب اللہ مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کی سیکورٹی پر کام کررہے ہیں جہاں ضرورت پیش آئی ڈاکٹروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرینگے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں۔

اس موقع پر جوائنٹ ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر ظاہر مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لے رہے ہیں.

ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ظاہر نے کہا کہ ڈاکٹر خلیل ابراہیم کی بازیابی تاوان دینے کے بعد ممکن ہوسکی، اغواء کاروں نے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لئے 5 کروڈ روپے تاوان طلب کی تھی۔

یاد رہے دو ماہ قبل کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے بولان میڈیکل کالج کے سرجن ڈاکٹر خلیل ابراہیم کو نامعلوم نے اغواء کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر کمیونٹی نے سرکاری ہسپتالوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کردیا تھا.

تاہم ڈاکٹر خلیل کو گذشتہ دنوں اغواء کاروں نے تاوان کے بدلے چمن میں چھوڑ دیا تھا جو بعد میں اپنے گھر پہنچ گئے تھے.