پنجگور حملے میں ہلاک ایف سی اہلکار کوہلو میں دفن

415

گذشتہ روز  تربت و پنجگور کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر ایف سی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار مارے گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پنجگور میں ہلاک ہونے والے ایف سی اہلکار حق نواز مری کو تمبو میں دفن کردیا گیا ۔

ایف سی اہلکار کی آخری رسومات میں  ڈپٹی کمشنر کوہلو منورحسین، ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد حماد، میجر رسالدار لیویز شیر محمد مری سمیت سرکاری عمائدین نے شرکت کی ۔

دوسری جانب سرکاری حکام کی موجودگی میں ہلاک ایف سی اہلکار کے بھائی  اور باپ کو میڈیا سے بات چیت کروایا گیا ۔

یاد رہے رہے کہ گذشتہ روز پنجگور اور تربت کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد نے گھات لگا کر ایف سی اہلکاروں پر حملہ کیا اور حملے کے بعد اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اہلکاروں کے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔

دوسری جانب بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد براس کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ نو اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ۔