فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

149

بم حملے میں فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح ڈیرہ بگٹی علاقے سنگسیلہ میں ایف سی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بمب سے سنگسیلہ سے ڈیرہ بگٹی جانے والے مین روڈ پر نشانہ بنایا۔

اس حملے کی نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ پوگئی۔ سرباز بلوچ نے کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔