دوست محمد کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے – اہلخانہ

142

سات سال قبل کراچی ایئرپورٹ سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شخص تاحال بازیاب نہ ہوسکا

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 7 سال قبل عمان سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ کے باہر سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دوست محمد کے لواحقین نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ دوست محمد کی بازیابی میں کردار ادا کریں –

لواحقین کے مطابق 12 فروری 2012 کو دوست محمد اور اسکا ایک دوسرے رشتہ دار کو سادہ لباس میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت اغواء کیا جب وہ عمان سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھیں-

لواحقین نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا کہ دوست محمد کے ساتھ اٹھائے گئے عمران کو 8 روز بعد کراچی سے رہا کردیا گیا لیکن دوست محمد تاحال لاپتہ ہے –

واضح رہے کہ دوست محمد عمان فوج میں تھا اور چھٹیاں منانے پاکستان آیا تھا جس کو سات سال ہونے کے باوجود منظر عام نہیں لایا گیا-

لواحقین نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوست محمد کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے