خضدار : وڈھ میں فورسز کی سرچ آپریشن جاری

723
File Photo

دوران آپریشن فورسز نے گھر گھر لی اور متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی  ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج صبح خضدار کے تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

سرچ آپریشن میں فورسز گھر گھر تلاشی لے رہے اور علاقائی زرائع کے مطابق متعدد گھروں میں فورسز نے توڑ پھوڑ بھی کی ۔

مقامی لوگوں کے مطابق فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ  وڈھ میں گذشتہ روز مسلح افراد نے ایف سی کے قلعے پر مختلف اطراف سے حملہ کیا اور اس حملے کی لشکر بلوچستان نے قبول کرلی تھی ۔