حقیقی معنوں میں بلوچ قومی حقوق و شناخت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں – بی این پی

79

بی این پی بلوچ عوام کی سب سے بڑی سیاسی قومی حقوق کی جدوجہد کرنی والی جماعت ہے، تمام تر ناانصافیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کبھی بھی بلوچ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا

بی این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ عوام کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر سیاسی و جمہوری انداز میں آواز بلند کرتی رہی ہے مشکل حالات میں بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں پر کبھی بھی خاموشی اختیار نہیں کی کیونکہ ہمیں بلوچ عوام کے مفادات اور اجتماعی حقوق کا حصول زیادہ عزیز ہیں ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ‘ بی این پی واشک کے آرگنائزر میر عارف ریکی اور پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی محمد اشرف ریکی نے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ضلع واشک کے پارٹی کے ضلعی صدردیگر عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان بھر میں جس تیزی کے ساتھ پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بی این پی بلوچ عوام کی سب سے بڑی سیاسی قومی حقوق کی جدوجہد کرنی والی جماعت ہے جو بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماؤں سردار عطاء اللہ مینگل اور قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کے قومی حقوق ‘ واک و اختیار ‘ تہذیب و تمدن ‘ وجود اور شناخت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، تاریخی گواہ ہے کہ جب بھی بلوچستانی عوام کے مشکل وقت آیا دور آمریت میں بی این پی وہ واحد جماعت تھی جس کے سخت حالات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بی این پی کے سیاسی و نظریاتی کارکنوں نے سیاسی و جمہوری انداز میں یہاں کے عوام کے درمیان میں رہ کر ثابت قدمی ‘ مستقل مزاجی اور خندہ پیشانی سے تمام تر ناانصافیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کبھی بھی بلوچ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اسی وجہ سے آج پارٹی کی جڑیں بلوچستان کے تمام علاقوں میں مضبوط ہیں پارٹی کی اصولی جمہوری حقوق کے جدوجہد کے حوالے سے موقف و سیاست کو تقویت ملی رہی ہے یہاں کے عوام نے تمام نام نہاد قومی حقوق کے دعوؤں جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں صوبے کے اجتماعی قومی پر خاموشی اختیار کی بی این پی کسی بھی صورت میں بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی ۔