جعفر آباد : پانی کے مسائل سے عوام شدید مشکلات کا شکار

128

ایس ڈی کو ایکسین بنا کر بٹھایا گیا ہے جس کا شہر کے طرف کوئی توجہ نہیں – شہری

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع جعفر آباد کے اوستہ شہر میں پینے کا پانی ناپید ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں-

عوامی حلقوں کے مطابق جان بوجھ کر کے شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے جعفرآباد میں ایس ڈی او کو ایکسین بنا کر بیٹھایا گیا جن کی شہر کی طرف کوئی توجہ نہیں شہری 30 روپے فی جھری کین پانی خرید رہے ہیں-

شہریوں کے مطابق اوستہ محمد شہر میں تین پی ایچ ای کے پلان ہونے کے باوجود شہریوں کو پینے کا پانی نہیں شہر کے ہر محلہ سے آئے روز میڈیا کو شکایت آتی ہے کہ پینے کا پانی نہیں اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ وہ شہریوں کو جان بوجھ کر کے تنگ کرتے ہیں کہ وہ سیا سی لوگوں کے خلاف ہو جائیں اور دوسری بات کہ وہ روڈوں پر نکلیں تاکہ بلدیا تی الیکشن میں تیسری قوت آنے کے لئے راہموار ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او پی ایچ ای اوستہ محمد کو ایکسین جعفرآباد تعینات کر دیا جوکہ غیر تجربہ کا رآفیسر کے ہونے سے شہری پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اوستہ محمد کے شہریوں کو پینے کا پانی جلد جلد سے فراہم کیا جائے ۔