تربت : فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

146

سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے ہیرونک میں گذشتہ رات فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے –

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت لیوار ولد مراد کے نام سے ہوئی ہے –

ذرائع کے مطابق کچھ روز سے مکران کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز کے نکل اور حرکت اور چھاپوں سمیت کئی افراد کی گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقلی کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں –

واضع رہے دو روز قبل تربت کے قریب سیکورٹی فورسز پر ایک حملے میں فرنٹئیر کور کے 6 اہلکار ہوئے تھے جس کی تصدیق سیکورٹی اداروں نے بھی کی تھی. حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی تنظیموں کے مشتمل اتحاد “بلوچ راجی آجوئی سنگر” نے قبول کی تھی جبکہ حملے بعد علاقے میں فورسز کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے –