تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

164

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دس فروری 2019 کو تربت بازار سے طالب علم زہیر ولد محمد اقبال سکنہ ناگ زامران کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا تھا جو آج بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے احتجاج  جاری ہے۔ تنظیم کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگ لاپتہ ہے۔