تربت سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

87

 خاندانی زرائع نے لاپتہ نوجوان کی بازیابی  اور گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے لاپتہ ہونے والا نوجوان آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 14مئی 2018 کو تربت سبزی منڈی سے لاپتہ ہونے والے عبدالرحمن ولد اسلم بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی  جانب سے سوشل میڈیا پر عبدالرحمن ولد اسلم کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے لواحقین کو مبارک باد دی ہے

یاد رہے بلوچستان میں جاری ماورائے عدالت گمشدگیوں پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں   نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہےلیکن  اسکے باوجود بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔