بلوچستان :مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق، 3 زخمی

100

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 4 افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے قریب تین روز قبل موٹرسائیکل چھینے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے محمدرفیق عمرانی کو زخمی کر دیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج لیاقت نیشل ہسپتال کراچی میں جانبحق ہوگئے-

بلوچستان کے ضلع دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے افغانستان کا رہائشی ایک کانکن گل ولد محمد رفیق جانبحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں ضلع کوہلو کے نواحی علاقے مٹھازئی میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں پتھروں کے استعمال سے 3افراد زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے دالبندین میں 14 سالہ محمد ناصر ولد باری نے زہر پی کر خودکشی کرلی ہے –