آواران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

92

حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو شام ساڑھے پانچ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے پیراندر زرانکولی میں فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔