افغانستان : امریکی طیاروں کا طالبان کے اجلاس پر بمباری

222

طالبان کے سیاسی دفتر کی جانب  مذاکرات میں پیش رفت کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان سرکردہ جنگی رہنماوں کو نشانہ بنانے میں تیزی آئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان کے صوبے اورزگان میں طالبان کے ایک اہم اجلاس پر بمباری کرکے صوبائی اور مرکزی سطح کے 22 جنگی کمانڈر اور ذمہداروں کو ہلاک کردیا ۔

طالبان کا اجلاس اورزگان صوبے کے ضلع ترینکوٹ کے خانکی کے علاقہ میں جاری تھا کہ امریکی طیاروں نے اجلاس کو نشانہ بنایا ۔

اجلاس میں طالبان کے رہنما ملا حمد اللہ مطمن سمیت 22 شدت پسند جنگی کمانڈر اور دیگر ذمہ دار مارے گئے ۔

دوسری جانب زرائع کے مطابق طالبان کے جس اجلاس کو نشانہ بنایا گیا اس میں کوئٹہ شوری سے متعدد طالبان رہنما خصوصی پر شامل تھے ۔

تاہم طالبان کی جانب سے اب تک اس حملے کی تصدیق و تردید کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔