ارمان لونی نے مادر وطن کی بقا کی خاطر قربانی دی – ہمشیرہ ارمان

304

ہر پشتون پہ یہ فرض ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اپنے مادر وطن کی خاطر جدوجہد کرئے ۔

  دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق  ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لورالائی میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم رہنما ارمان لونی کی ہمشیرہ  وڑانگہ لونی  نے ایک ویڈیو پیغام کے زریعے کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ لورالائی دھرنے میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والا ارمان لونی کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گذشتہ ستر سالوں ست ہمارے ارمان قتل ہورہے ہیں اور میں اپنی پشتون قوم سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ارمان صرف میرابھائی نہیں بلکہ اس قوم ،وطن کا فرزند تھا اور  یہ وطن ہمارا مادر وطن ہے اور ارمان نے مادر وطن کی بقا کی خاطر سر کی قربانی دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ لازمی ہے کہ تمام پشتون منظم اور پرامن طریقے سے تشدد سے گریز کرتے رہبروں بالخصوص منظور پشتین اور دیگر نے جو لائحہ عمل دیا اسی کو آگے لے جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ارمان لونی کی یہ خواہش تھا کہ پشتون قوم کا ہر نوجوان اس قوم اور وطن کی خاطر جدوجہد کرئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں  اپنے دیگر ارمانوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے اور ان کی مستقبل کو ہر قسم کی جبر و بربریت سے بچانے کے لیے  منظم ہوکر موثر حکمت عملی اپنانا ہوگا ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہر پشتون نوجوان سے میری یہ درخواست ہے کہ وہ پرامن طریقے سے اس قوم اور وطن کی خاطر جدوجہد میں  شامل ہو، اور  میں ارمان لونی کی بہن نے بھی اسی جدوجہد کی راہ اپنائی ہے اور اس راہ میں ہر طرح کی مشکلات کو برداشت کریں گے ۔