پشین میں شدید بارش : مکان کی چھت گرنے سے 4 بچیاں جانبحق

76

بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری اور مکانات کی چھت گرنے سے چار بچیاں جانبحق و متعدد زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کاسلسلہ گذشتہ شب شروع ہوا اور رات کو شدید بارش ہوئی جس کے باعث ضلع پشین کلی لمڑان میں یعقوب کالونی میں مکان کی چھت اور دیواریں بارش سے گر گئیں جس کے باعث چار بچیاں جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو پشین سول اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اقبال نامی شخص کے مکان کے کمرے میں سات افراد موجود تھے رات کوشدید بارشوں کے دوران کمرے کی چھت اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

لاشیں اور زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا  اور سول اسپتال پشین منتقل کردیا گیا زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔