جھاؤ : فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کئی اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

108

فورسز نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جھڑپ کے دوران کئی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 3 فروری اتوار کے روز ضلع آواران میں جھاؤ کورک کے علاقے جوتری میں قابض فوج نے سرمچاروں کا راستہ روک کر گھیرنے کی کوشش کی۔

گہرام بلوچ کے مطابق سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی یہ جھڑپ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں قابض فوج کو بھاری نقصان اْٹھانا پڑا-

ترجمان نے کہا کہ اس جھڑپ کے دوران سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔