بلوچستان : زامران سے تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

101

مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو جالگی سے فورسز نے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق فورسز نے چھاپہ مارکر زامران کے جالگی سے دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

مغربی بلوچستان کے علاقے سر کُلکی سے تعلق رکھنے والے شاہ بخش ولد نور بخش اور داد شاہ ولد اسحاق کو فورسز نے  دوران چھاپہ گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دوسری جانب کیچ کے ہی علاقے مند بلوچ آباد میں فورسز نے چھاپہ مار کر منصور ولد شفیع محمد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے ۔