گوادر سے مزید چار نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

239

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند دنوں میں متعدد افراد جو کئی سالوں سے لاپتہ تھیں بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک مشترکہ آپریشن میں گوادر کے علاقے نیا آباد سے چار افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

گوادر سے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت واجو ولد سوالی سکنہ زرین بگ دشت ، ابراہیم ولد وشدل سکنہ سوہی دشت ، الطاف بلوچ اور انصاف بلوچ  سکنہ گوادرکے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ الطاف خود پولیس میں ملازم ہے ۔

یاد رہے کہ واجو  اور ابراہیم کے خاندان  کا بنیادی تعلق دشت سے ہے جہاں آئے روز کی آپریشن اور گرفتاریوں سے مجبور ہوکر مذکورہ خاندان گوادر منتقل ہوگئے لیکن انھیں یہاں بھی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہکاروں سے آرام سے جینے نہ دیا اور گذشتہ رات چھاپہ مار کر اغواء کرلیا ۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے حالیہ چند دنوں سے متعدد لاپتہ افراد بازیاب ہوئیں ہیں جن میں سات سال قبل کوئٹہ سرینا ہوٹل سے لاپتہ ہونے والے مہران محمد حسنی بھی شامل ہے جو کہ گذشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔