کیچ: ہسپتال پر قائم فورسز کی چوکی پر حملہ

89

نامعلوم افراد نے راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے فورسز کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے ہسپتال پر قائم فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد چیری بازار میں ہسپتال پر قائم چوکی کو نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم سرکاری حوالے سے نقصانات کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دریں اثناء حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ متعدد افراد کے حراست میں لیئے جانے کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

مذکورہ علاقوں میں ماضی میں بھی فورسز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔