کوئٹہ ٹریفک حادثہ اور فائرنگ: خواتین و بچوں سمیت 17 افراد زخمی

158

کوئٹہ میں فائرنگ اور روڈ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں خواتین بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ، دشت کے قریب سبی سے آنے والی مسافر ویگن اور مال بردار ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں 2 خواتين اور 2 بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسرے واقعے میں کوئٹہ ہی کے علاقے میں ایگل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ رمضان ولد یوسف شاہ کے نام سے ہوئی ہے جسے سول ہسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے۔