کوئٹہ: بارش کے بعد صفائی کی صورتحال ابتر

257

کوئٹہ بارش کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑی ہوگئی، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ گذشتہ روز ہی تھم گیا تھا اور آج مطلع صاف ہے لیکن 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر کی صفائی نہ ہوسکی۔

مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں بارش کےبعد صفائی کی صورتحال ابتر ہے، سڑکوں پر جگہ جگہ کیچڑ مٹی اور گندگی موجود ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق میکانگی روڈ،د کواری روڈ، عارف روڈ سمیت مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانےکا کام شروع کردیا گیا اس کے علاوہ شہرکے دیگر مختلف علاقوں میں صفائی کا عملہ اورمشینری کچرہ اٹھانےکےکام میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کےنواحی علاقوں میں 9 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی اور پسنی میں سب سے زیادہ 28 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی جبکہ

خضدار میں 19 ملی میٹر، اورماڑہ میں 10، لسبیلہ میں8، قلات میں 7، ژوب میں3 اور سبی میں ایک ملی میٹربارش رکارڈ کی گئی۔