کریم بلوچ ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوا ۔ بی ایل ایف

166

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے شہید عبدالکریم بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو ضلع واشک کے علاقے راغے پیزگ میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بلوچ سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی جس پر سرمچاروں اور ریاستی کارندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی دوبدو جھڑپ میں سرمچار عبدالکریم عرف احسان ولد کمال سکنہ راغے پیزگ شہید ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچار عبدلکریم کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ سرزمین کی آزادی کیلئے خدمات سرانجام دیں اور اپنی زندگی قربان کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع اور مسلم لیگ کے علی حیدر کے ڈیتھ اسکواڈ ریاستی پشت پناہی میں بلوچوں کے خلاف سرگرم ہیں اور کئی بلوچوں کے قتل اور اغوا میں ملوث ہیں۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ ان ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو کسی صورت بھی نہیں بخشا جائے گا۔