کابل سے پاکستان مخالف سیاسی کارکن داود خٹک لاپتہ

497

عمر داود خٹک گذشتہ 7 سال سے کابل میں مقیم تھے اور وہ آزاد پختون خواہ کی خاطر جدوجہد کررہے تھے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق پاکستان مخالف داود خٹک کابل سے لاپتہ ہوگئے ہے ۔

اطلاعات کے مطابق داود خٹک اپنے پاکستان مخالف موقف اور آزاد پشتونستان تحریک کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

عارف خٹک نے خدشہ ظاہر کیا کہ داود خٹک حالیہ پاکستان افغانستان اور طالبان مصالحتی بات چیت کے شکار ہوچکے ہیں ۔

داود خٹک کے لاپتہ ہونے پر جب دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندہ کابل  نے افغان وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے داود خٹک کے لاپتہ ہونے سے لاعلمی کااظہار کیا ۔

اورنگ زیب خان زلمے نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ کابل حکومت داود خٹک کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرئے ۔