ڈیرہ بگٹی :بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو افراد زخمی

220

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر دو افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دو افراد بارودی سرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی پیر کوہ کے علاقے حیدری نالہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد محمد رحیم ولد یار محمد، علی نواز ولد دوست محمد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا گیا ہے-