پسنی : لاپتہ نوجوان تاحال بازیاب نہ ہو سکا

85

پسنی سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان ایک سال گذرنے کے باجود بازیاب نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق 8 نومبر 2017 کو پسنی کلانچ کے رہاشی زہری خان ولد احمد باز  فورسز کے ہاتھوں‍ گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیئے تھے، جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

زہری خان کے لواحقین نے انسانی حقوق کی اداروں سے اپیل کی ہے کہ زہری خان کی بازیابی میں کردار ادا کریں، انکی طویل گمشدگی کی وجہ سے انکا خاندان شدید ذہنی کرب میں مبتلاء ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت گرفتار افراد کو “مسنگ پرسنز” کہا جاتا ہے، جن کے بارے میں کوئی علم نہیں ہوتا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے متحرک انسانی حقوق کی تنظیم ” وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز” کے مطابق اس وقت بلوچستان سے کم از کم چالیس ہزار افراد لاپتہ ہیں، جن میں سے تقریباً سات ہزار کے مکمل کوائف انکے تنظیم کے پاس محفوظ ہیں، جبکہ ابتک 1300 سے زائد لاپتہ بلوچوں کی تشدد زدہ و مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے طول و عرض سے برآمد ہوچکی ہیں۔