مچھ، بیلہ: ٹریفک حادثات میں 1 شخص جانبحق، 8 زخمی

146

مچھ کے قریب ٹرک الٹنے سے ڈرائیور زخمی بیلہ مسافر کوچ حادثے میں 1 مسافر جانبحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ اور بیلہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر بس کو بیلہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر جانبحق اور سات شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا۔

دوسری جانب مچھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرگئی جس کے باعث ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکارو نے ڈرائیور کو کھائی سے نکال کر زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا-