لسبیلہ: مائننگ کے دوران پتھر لگنے سے 1 مزدور جانبحق، ایک زخمی

120

لسبیلہ میں مائننگ کے دوران پتھر لگنے سے ایک مزدور جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے دریجی میں مائننگ کے کام کے دوران وزنی پتھر لگنے کے باعث ایک مزدور جانبحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات لسبیلہ کے پہاڑی علاقے دریجی میں مائننگ کے دوران پتھر لگنے کے باعث ایک مزدور عبدالخالد ولد عبدالرحیم جانبحق جبکہ ایک اور مزدور محمد قاسم ولد محمد اشرف زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔