قلات :خشک سالی کے باعث ہربوئی جنگلات کو خطرات لاحق ہے

427

قلات شدید خشک سالی کی لپیٹ میں گزشتہ کئی سالوں سے بارشیں اور برف باری نہ ہونے کے باعث کوہ ہربوئی کے جونیپر کے قیمتی جنگلات خشک ہونے لگے چراہ گائیں ۔

خشک سینکڑوں مال مویشی ہلاک اور زراعت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر رہا بارشیں نہیں ہونے کے باعث زیر زمین پانی کی سطع نیچے چلی جانے کی وجہ سے قدرتی چشمہ اور ٹیوب ویلز خشک ہوگئے پینے کا صاف پانی ناپید لوگ دور دراز میلوں کی مسافت سے پانی لانے پر مجبور ہیں جب کے پانی بحران کی وجہ سے سینکڑں خاندانوں کی دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہیں ۔

قلات کے شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ھیکہ خشک سالی کی وجہ سے بلوچستان کے لوگوں کے آمدنی کا واحد زیعہ زراعت اور گلہ بانی کا شعبہ شدید متاثر ہوا ہیں لاکھوں لوگ بے روزگار اور باغات سوکھ گئے ہیں زمیندار طبقہ لاکھوں روپے کے قرض دار ہوچکی ہیں ۔

حکومت نے توجہ نہیں دیا تو بلوچستان بنجر میں ہوجائیگا حکومت خشک سالی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں اور قلات کو پی ڈی ایم اے اور بلوچستان حکومت آفت ذدہ قرار دیکر متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ اور زمینداروں کے بجلی کے بلز معاف کئے جائیں۔